حمزہ شہبازکوپی اے سی ون کاچیئرمین بنانے کیلئے اہم پیش رفت

حمزہ شہبازکوپی اے سی ون کاچیئرمین بنانے کیلئے اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ دینے کے معاملے پر اہم پیش رفت، اسپیکرچودھری پرویز الہی نے اپنی سربراہی میں7 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی قائمہ کمیٹیوں سے اپوزیشن اراکین کے مستعفی ہونے اور حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ دینے کے مطالبے کا جائزہ لے گی، کمیٹی کے چیئرمین اسپیکرچودھری پرویزالہی ہوں گے، وزیر قانون راجا بشارت، وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین اوروزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

کمیٹی میں اپوزیشن کیطرف سےچودھری اقبال، سمیع اللہ خان اورملک ندیم کامران شامل ہوں گے، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت کے ارکان نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے احتجاجا استعفے دے رکھے ہیں، اراکین کا مطالبہ ہے کہ پی اے سی ون کی چیئرمین شپ اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کو دی جائے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نےکمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer