پنجاب حکومت نے عجائب گھرکا ٹکٹ مہنگا کرنے کی تیاری کرلی

 پنجاب حکومت نے عجائب گھرکا ٹکٹ مہنگا کرنے کی تیاری کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کی عجائب گھرکا ٹکٹ بھی مہنگا کرنے کی تیاری، سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال، بچوں کا ٹکٹ 5 سے 20 روپے اور بڑوں کیلئے 20  سے بڑھا کر 30 روپے کرنے کی سفارش، غیرملکی سیاحوں کو 400کی جگہ ایک ہزار رپے ادا کرنے ہونگے۔

لاہور عجائب گھر کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ریونیو حاصل کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سےبنائی گئی کمیٹی نے نئی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

کمیٹی اجلاس میں عجائب گھر انتظامیہ نے بتایا کہ سالانہ عجائب گھر کے اخراجات 16 کروڑ روپے ہیں، کمیٹی نے سفارشات تیار کی ہیں کہ سکول کے بچوں کی عجائب گھر میں ٹکٹ 5 روپے سے 20 روپے مقرر کردی جائے، جبکہ بڑوں کے لیے ٹکٹ 20 روپے سے 30 روپے کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں، فوٹوگرافی کے لیے عجائب گھرکی فیس 5 ہزار سے 10 ہزار روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب عجائب گھر کے آڈیٹوریم کی بکنگ کےلیے بھی فیس میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے، آڈیٹوریم کی اے سی کیساتھ بکنگ 5 ہزار سے 10 ہزار اور بغیر اے سی کےدو گھنٹے کے لیے فیس 8 ہزار روپےبڑھانےکی سفارشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی سفارشات منظوری کے لیے اعلیٰ حکام کو ارسال کردیں اور منظوری کے بعد عملدرآمد ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer