شیرا کوٹ: ورکشاپ میں کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

شیرا کوٹ: ورکشاپ میں کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: شیرا کوٹ کے علاقے میں ورکشاپ میں کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔

ریسکیو کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں گاڑیوں کی ورکشاپ میں ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا کہ اچانک پاس کھڑی گاڑی کا پیٹرول لیک ہونا شروع گیا، ویلڈنگ کی چنگاڑی گرنے سے پٹرول لیک ہونے والی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

  آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا مگر گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی، ریسکیو کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔

عملے کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا ورنہ ورکشاپ میں کھڑی دیگر گاڑیاں متاثر ہوسکتی تھیں۔   

Shazia Bashir

Content Writer