ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول میں جزوی تبدیلی کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ۔ پنجاب کی عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات اب 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی
نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں منگل، بدھ اور جمعرات (26 تا 28 مئی) کو ہوں گی،پہلے سے طے شدہ 27 اور 28 مئی کی چھٹیوں کے شیڈول میں ترمیم کر دی گئی۔
ترمیم شدہ شیڈول کا اطلاق ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ سمیت بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز پر ہوگا۔پنجاب بھر کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بھی 26 سے 28 مئی تک بند رہیں گی۔
ایڈیشنل رجسٹرار سروسز خادم حسین نے چیف جسٹس کے حکم پر نوٹیفیکیشن جاری کیا.
