سٹی 42 : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ایران کے ساتھ معاہدہ طے ہوجائے ، امید ہے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نیٹو سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران پہنچ رہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے معاہدے کے لیے ایران کو فیصلہ کرنا ہے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا ، ایران فیصلہ کرے معاہدہ کرنا ہے یا نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ثالث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے، ایران کے حوالے سے پلان بی بھی موجود ہے ۔