سٹی 42: ٹیکس دہندگان کیلئے اہم خبر ؛ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایف بی آر کی درخواست پر کمرشل بینکوں کی مخصوص شاخیں 23 اور 24 مئی کو کھلی رہیں گی
ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کیلئے بینک ہفتہ اور اتوار کھلے رہیں گے۔مخصوص بینکس برانچز صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سروسز فراہم کریں گی ۔ اسٹیٹ بینک نے اعلامیہ میں کہا نیشنل بینک کی کسٹمز وصولی والی شاخیں بھی شامل ہیں۔
24 مئی کو خصوصی کلیئرنگ کیلئے برانچیں ضرورت تک کھلی رکھنے کی ہدایت کی ۔ آن لائن ادائیگی سروسز بھی بلاتعطل جاری رہیں گی۔ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ، اے ٹی ایم اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز فعال رہیں گے۔