وقاص احمد: گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا قیمتی بیل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ جانور برآمد کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق 15 کی ہیلپ لائن پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بیل برآمد کیا ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کرول گھاٹی کے جنگلاتی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم محسن علی سے چوری شدہ قربانی کا بیل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔