ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کیلئے اہم پالیسی فریم ورک تیار

پنجاب حکومت کا شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کیلئے اہم پالیسی فریم ورک تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

را ؤ دلشاد:   پنجاب حکومت نے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے اہم پالیسی فریم ورک تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شوگر انڈسٹری میں حکومتی مداخلت محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ چینی کی قیمتوں اور سپلائی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اصلاحاتی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ شوگر سیکٹر میں فری مارکیٹ مقابلے کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے مؤثر میکنزم تشکیل دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مجوزہ فریم ورک میں چینی کی پیداوار، سپلائی اور برآمدات کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کی تجویز شامل ہے، جبکہ کسانوں، صارفین اور شوگر انڈسٹری سے وابستہ فریقین کے مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

پالیسی کے تحت شوگر مارکیٹ کی مانیٹرنگ، شفافیت اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل المدتی شوگر پالیسی کے ذریعے نہ صرف معاشی اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا ۔