ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کی تزئین و آرائش اور شہری سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری

داتا دربار کی تزئین و آرائش اور شہری سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور داتا دربار کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں تحصیل سٹی کا دورہ کیا۔

ڈی سی لاہور نے داتا دربار، کربلا گامے شاہ اور شیرانوالہ گیٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر داتا دربار کی ری ویمپنگ اور تزئین و آرائش کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق منصوبے میں فساڈ اپ لفٹنگ، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور انڈر پاس کی تعمیر پر کام جاری ہے۔

ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز نے کربلا گامے شاہ اور داتا دربار کے اطراف پارکنگ اور ٹریفک پلان کا بھی جائزہ لیا اُنہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں جبکہ لیبر اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔