ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں بارش کے 30 فیصد امکانات ظاہر کیے ہیں, موسم میں نمی بڑھنے اور بادلوں کی آمد کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج دن کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شام اور رات کے وقت بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں موسم کی تبدیلی کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

حکام نے شہریوں کو آندھی، تیز ہواؤں اور ممکنہ ژالہ باری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً کھلی جگہوں، کمزور تعمیرات اور درختوں کے قریب غیر ضروری قیام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔