ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے سے تجاوز کرگیا، انٹربینک میں ڈالر 281.97 روپے سے بڑھ کر 282.06 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوکر 284.15 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے اضافے سے 322.77 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 77.55 روپے، جبکہ  سعودی ریال 5 پیسے اضافے سے 75.85  روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 69 پیسے سستا ہوکر 382.45  روپے  پر پہنچ گیا ۔