سٹی 42 : صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیروغلو سے ملاقات ہوئی ، جس میں تعلیمی، اقتصادی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں پاک-ترک برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، ساتھ ہی دونوں ممالک میں تعلیمی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ تعلیمی اقدار پر کام کریں گے، نوجوانوں کی ترقی سے ملک کی معیشت کو فروغ ملے گا۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ ترک طلباء یو ایم ٹی میں اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو ملک ایک جان کی مانند ہیں ۔
ترک سفیر نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات پر اظہارِ تحسین کیا، کہا کہ سکالرشپ کی فراہمی پر صدر یو ایم ٹی کے مشکور ہیں ۔
ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ پاکستان اور یو ایم ٹی میرا دوسرا گھر ہیں، یہاں بغیر تکلف آتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک-ترک تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔
ملاقات کے اختتام پرصدر ابراہیم مراد نے ترک سفیر ڈاکٹر عرفان کو سوینئر پیش کیا ۔