ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی اور رائٹ مینجمنٹ فورس کی گاڑیوں کی خریداری کا بجٹ نصف کر دیا گیا

سی سی ڈی اور رائٹ مینجمنٹ فورس کی گاڑیوں کی خریداری کا بجٹ نصف کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ خزانہ نے سی سی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور رائٹ مینجمنٹ فورس (آر ایم ایف) کی گاڑیوں کی خریداری کے بجٹ میں 50 فیصد کٹ لگا دیا  جس کے باعث ان اداروں کی گاڑیوں کی خریداری کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جبکہ آر ایم ایف نے 1 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے تھے تاہم اب ان فنڈز میں نصف کمی کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کمی کے باعث سی سی ڈی کیلئے مجوزہ 1 لینڈ کروزر، 4 فورچونرز، 100 سنگل کیبن، 73 ڈبل کیبن گاڑیاں، 27 کاریں اور 500 سے زائد موٹرسائیکلیں خریدنے کا منصوبہ متاثر ہوگا۔

بجٹ کٹوتی کے بعد صرف آدھی تعداد میں گاڑیاں خریدی جا سکیں گی تاہم پولیس حکام نے بتایا کہ موجودہ دستیاب فنڈز کے تحت گاڑیوں کی خریداری کیلئے ٹويوٹا انڈس کو کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے اور رواں ماہ کے دوران تمام دستیاب فنڈز سے خریداری مکمل کر لی جائے گی۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ باقی رہ جانے والی گاڑیوں کی خریداری اگلے مالی سال میں کی جائے گی۔