ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

کرپشن میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : ایف آئی اے میں خود احتسابی کا عمل شروع ،اسلام آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث 2 اہلکار گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار بھی کر لیا گیا۔ مقدمے میں کانسٹیبل بلال اعوان اور عاقب محمود نامزد ہوئے ہیں، ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔