جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں ہونےکیخلاف آزاد کشمیراسمبلی میں قرارداد منظور

Muzaffarabad, Azad Jammu and Kashmir Assembly, G20 Meeting in Sri Nagar, India, City42
کیپشن: Screen Capture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جی ٹونٹی اجلاس کے مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔

وزیر اعظم آزادکشمیرچودہری انوار الحق کا نے کہا کہ بھارت جتنی چاہے کانفرنسیں کروا لے تاریخ کا دھارا بدل نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر چین اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس سے پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے بھی خطاب کیا۔