وہ چائےجتنی پینا چاہتے ہیں ہم پلاسکتے ہیں مگر اپنے ملک کا دفاع کریں گے،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Muzafarabad, Azad Kashmir Assembly Special Session, City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زردارینے کہا ہے کہ سری نگر میں جی 20 اجلاس کرکے بھارت  جی ٹوینٹی کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کر رہا ہے۔

مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے بلاول نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے،کشمیر پر بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار حالات پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک ایسی جماعت حکمران ہے جو فاشزم اور مذہبی جنونیت پر یقین رکھتی ہے۔ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں گرائے گئے ایک بھارتی  طیارہ کے پائلٹ کو چائے پلائے جانے کے تاریخی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا "وہ جتنی چائے پینا چاہتے ہیں ہم پلاسکتے ہیں مگر اپنے ملک کا دفاع کریں گے".

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازعہ اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے۔

چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کردیا ہے۔

مقبوضہ سری نگر میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی