خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: Earthquake
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور اور سوات کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختون خوا ، گلگت بلتستان اور متصل علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھی۔تاحال زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر