لانگ مارچ کے اعلان پر جے یو آئی کاعمران خان کو چیلنج

لانگ مارچ کے اعلان پر جے یو آئی کاعمران خان کو چیلنج
کیپشن: JUI & Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمران نیازی کا لانگ مارچ کرنے پر جےیوآئی ترجمان اسلم غوری کا رد عمل میں کہناہے کہ عمران نیازی کی لانگ مارچ کا اعلان بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لانگ مارچ کرنا ہے مولانا فضل الرحمن جیسا لانگ مارچ کرکے دکھائیں۔

تفصیلات کےمطابق  جمیعت علماء اسلام( جےیوآئی) کے ترجمان  اسلم غوری نے سابق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر کہا کہ عمران نیازی کو ایک قانونی اور جمہوری طریقے سے اقتدار سے اتارا گیا ہے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں بنتا، کہا کہ لانگ مارچ کرنا ہے مولانا فضل الرحمن جیسا لانگ مارچ کرکے دکھائیں۔

کراچی سے اسلام آباد تک، پشاور کے مورچے میں بیٹھ کر کارکنان کو آگے بڑھنے کا حکم کرنے والا لیڈر نہیں کہلاتا، مورچے میں بیٹھ کر کارکنوں کو قربانیاں دینے کا اعلان کررہے ہو اسکو لانگ مارچ نہیں جلسہ کہا جاتا ہے۔عمران نیازی نے ہمیشہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کی ہے اس نے پوری قوم کو گمراہ کیا ہے.
عمران نیازی اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے حکومت نہیں چلاسکیں اب یہ کس منہ سے لانگ مارچ کا اعلان کررہے ہیں.عمران نیازی اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں پھر لانگ مارچ کا اعلان کریں.پاکستانی قوم کو پہلے نئے پاکستان کے نعرے پر گمراہ کیا گیا پھر ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا اس میں ناکامی کے بعد اب امریکی سازش کا نعرہ لگارہا ہے.

 ترجمان جےیوآئی نے کہا کہ عمران نیازی ایک بار پھر چور دروازے سے اقتدار سنبھالنا چاہتے ہیں.2013 کے دھرنے میں احتجاج کے نام پر عمران نیازی نے پاکستان کے پارلیمنٹ سمیت پی ٹی وی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا.ملک پاکستان میں دھرنوں کے نام پر بے حیائی اور فحاشی ہرگز برداشت نہیں کریں گے.عمران نیازی اپنا سیاسی وقار کھو بیٹھے ہیں انکو اب سیاست کا کوئی حق نہیں ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer