معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
کیپشن: Arjit Singh visit Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ  کے چاہنے والے بھارت، پاکستان سمیت تقریباً پوری دنیامیں موجود ہیں، گلوکار نے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران پاکستان آنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کےمطابق معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ  نے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران پاکستان کا اعلان کیا جس پر حاضرین نے ان کے اس فیصلے پر خوب شورو غل کیا،  بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ  نے اپنے پاکستانی مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اریجیت سنگھ  نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بننے والی متعدد فلموں کے لئے اپنی آواز کا جادو جگاتے سپرہٹ گانے گائے جو آج بھی سن جاتے ہیں، اریجیت سنگھ  کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہوگا۔

قبل ازیں بھارتی پنجابی فلموں کے متعدد اداکار دورہ پاکستان کرچکےہیں جن میں گپی گریوال کا نام قابل ذکر ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر مشہور اداکار بھی پاکستان آئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer