(ویب ڈیسک)مسلم لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس معاملے پر مشاورت کے لیے لیگی اراکین اسمبلی ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے خلاف آج ہی دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے۔
آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں چیئرمین آف پینل وسیم خان بادوزئی نے تحریک عدم اعتماد کے محرک سمیع اللہ چوہدری کے موجود نہ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک نمٹا دی تھی۔
بعد ازاں ن لیگ کے اراکین نے لابی میں آئندہ کی حکمت طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا جس میں عظمیٰ بخاری نے لیگی اراکین سے شکوہ کیا کہ وہ بروقت ایوان میں کیوں نہ پہنچے۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کا الیکشن دوبارہ ہوا تو حمزہ شہباز سادہ اکثریت سے جیت جائیں گے۔ چودھری پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے۔