ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہوگا

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہوگا
کیپشن: Cricket Team
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان اور کوچ سے حتمی مشاورت کرنی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے لیکن حتمی فیصلہ نہ ہو سکا، بعض سینئر کھلاڑی آرام کے حق میں نہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی زیادہ کھلاڑیوں کو آرام دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، فاسٹ بولر زمان خان کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ محمد نواز کی واپسی کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز 8، 10اور 12 جون کو شیڈولڈ ہیں۔