کیلین ایمباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے

کیلین ایمباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے کیلین ایمباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23 سالہ  ایمباپے نے مزید 3 سال کیلئے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلین ایمباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4 ملین پاؤنڈز ملیں گے، سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ ایمباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے مباپے نے اسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی ہے۔

دوسری جانب کیلین ایمباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اسپینش لیگ لالیگا نے فرانسسی کلب کیخلاف باضابطہ شکایت کردی۔

لالیگا کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا ہے۔لا لیگا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس جی نے فٹبال کی حفاظت کیلئے قائم قوانین کیخلاف ورزی کی ہے۔