شہباز شریف راجہ ریاض کی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم نامزد کریں گے

شہباز شریف راجہ ریاض کی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم نامزد کریں گے
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی کے منحرف رکن راجہ ریاض احمد پیر کو قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔وہ قومی اسمبلی کے 19ویں قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف راجہ ریاض احمد کی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم نامزد کریں گے جو ملک میں آئندہ عام انتخابات کی نگرانی کریں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ راجہ ریاض احمد کو وفاقی وزیر کی مراعات ملیں گی جبکہ منسٹیریل انکلیو میں ایک بنگلا بھی ملے گا۔ 

انہوں نے 17 ارکان کے ووٹ حاصل کئے جبکہ چھ ارکان نے غوث بخش خان مہر کو ووٹ دئیے۔ چوہدری شجاعت حسین نے اپنا فارم جمع کروایا تھا مگر وہ دستبردار ہوگئے۔