بھارت: آسمانی بجلی 34 زندگیاں نگل گئی

بھارت: آسمانی بجلی 34 زندگیاں نگل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست بہار شدید طوفان کی زد میں ہے، آسمانی بجلی34 افراد کی زندگیاں نگل گئی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان سے بہار کےسولہ اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں, طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں,مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ 

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔