علیزے شاہ کی ساحل سمندر پر بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی

علیزے شاہ کی ساحل سمندر پر بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: Alizeh Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)موسیقارو گلوکار ساحر علی بگاکیساتھ گانے میں لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ساحل سمندر پر سیر کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی تاہم اداکارہ کی ساحل سمندر پر گانے کے ساتھ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔

تفصیل کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ غروب آفتاب کے بعد ساحل سمندر پر چل رہی ہیں ،اس ویڈیو کو ابتک 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور سینکڑوں افراد نے تبصرے کئے ہیں ،تاہم ویڈیو پر لوگوں نے ملا جلا تبصرہ کیا ہے کچھ لوگوں نے مکمل لباس نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے جبکہ دوسروں نے ان کے مضبوط کردار کی تعریف کی ہے ۔

 علیزے شاہ کے پرستار نے لکھا کہ مجھے آپ جیسی مضبوط خواتین پر فخر ہے جو نفرت سے نمٹنا جانتی ہے اور مضبوط رہتی ہیں جیسا کہ آپ خوشی کیساتھ اپنی زندگی گزار رہی ہیں ،ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر اپنے کمنٹس میں کہا کہ آپ کے گانے نے آپ کی معصومیت کو ختم کردیا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے عشق تماشہ میں پلوشہ کے کردار میں ہم ایوارڈ جیتاہے، علیزے شاہ نے عہد وفا میں دعا کا کردار ادا کیا اس کے علاوہ حورپری ، جو تو چاہے، میرادل میرادشمن اورتانابانامیں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer