اقرار الحسن نےبچی کی برہنہ ویڈیو بنانے والے کو تھپڑ جڑ دیا؛ ویڈیو وائرل

اقرار الحسن نےبچی کی برہنہ ویڈیو بنانے والے کو تھپڑ جڑ دیا؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: Iqrar ul hassan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)معاشرے میں خواتین، بچوں کے ساتھ بدفعلی، زنا اور زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا، ایک ایسا ہی دالخراش واقعہ 12 سالہ بچی کے پیش آیا، ہوس کے پجاری درندے نے بچی کو برہنہ کرکے ویڈیو بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چوری، ڈکیتی،رہزانی اورزیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے،اس کے ساتھ خواتین بھی ان جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی کے سنگین واقعات نے ان میں خوف وہراس کی نئی تشویش دوڑا دی ہے جس کی وجہ سے  زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

معروف اینکر اقرار الحسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کو سرعام لوگوں کے ہجوم میں ایک شخص کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر لوگوں کی جانب سے ملےجلے ردعمل کا اظہار کیاجارہا تھا، اقرار الحسن نے اس معاملہ پر خاموشی توڑتے ہوئے اصل بات بتادی۔

اقرار الحسن نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا بتایا کہ میں نے اس شخص کو کیوں مارا؟ وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اس شخص نے ایک 12 سالہ لڑکی کو باندھ کر اس کی برہنہ ویڈیو بنائی،ویڈیو میں بچی کہہ رہی ہے کہ میرے ہاتھوں کھولو،اقرار الحسن کا کہنامزید کہناتھا کہ میں اپنا جرم قبول کرتا ہوں کے میں نے اس شخص کو مارا اور قانونی کارروائی کے لئے بھی تیار ہوں۔

میں اپنا دفاع نہیں کررہا اس ویڈیو کو دیکھا کرآپ میری جگہ ہوتے تو  آپ بھی یہی کرتے، پھر بھی میرے ہاتھ اُٹھانے کا کوئی جواز نہیں، مجھے ندامت ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرار الحسن نے اس سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے بارے پوچھا توٹال مٹول کرنے اور دھمکیاں دینے لگا بعدازاں وہاں پر موجود لوگوں کے ہجوم نے بھی اس شخص کی طبیعت صاف کی۔

واضح رہے کہ پولیس ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے مگر افسوس کے اس محکمہ میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں چھپی ہوئی ہیں جو ایسے درندوں کا ساتھ دےرہی ہیں،جس کے باعث لوگوں کا اعتبار بھی پولیس سے اٹھ چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer