کورونا کیسز کے 5 فیصد شرح والے اضلاع کی مکمل تفصیلات

covid-19 situation in Pakistan
کیپشن: covid-19 situation in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کورونا کی تیسری لہر کا زور برقرار ہے، جان لیوا وائرس مزید 88 جانیں لے گیا۔جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔کوروناکےمثبت کیسزکی شرح ساڑھے6فیصدرہی اور4ہزار نئےکیس سامنے آئے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد63 ہزار436 ہے جن میں سے 4 ہزار 412 کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملک کے 52 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے،  کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ تر اضلاع کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پنجاب کے 20 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے، خیبر پختونخواہ کے 14، سندھ کے 12 اضلاع میں کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے،  آزادکشمیر کے 4 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے،  بلوچستان کا 1 ضلع اوردارلحکومت اسلام آباد میں کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔ 

  آزادکشمیر کے 4 اضلاع مظفرآباد، پونچھ، باغ اور سدھنوتی میں کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے،  بلوچستان میں کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہے،بلوچستان میں  مثبت کیسز کی مجموعی شرح6.52 ہے۔  کراچی کے تمام اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے جبکہ سندھ کے باقی 11 اضلاع میں حیدرآباد، بدین، دادو ، جامشورو، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔صوبے میں وائرس کے تشخیص کی مجموعی شرح 8.8 فیصد  ہے۔

 پنجاب کے 20 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور ، بھکر، ڈی جی خان، فیصل آباد،  گجرات، خانیوال، خوشاب، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان ، اوکاڑہ، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔

خیبرپختونخوا میں کوروناپھیلاؤ کی مجموعی شرح 15.3 فیصد رہی۔خیبر پختونخواہ کے 14اضلاع  میں پشاور، ایبٹ آباد، بنوں،  بونیر، چارسدہ، اپر، لوئر دیر ،  ہری پور، کوہاٹ، کرم، مردان،  نوشہرہ، صوابی اور سوات میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer