محکمہ خصوصی تعلیم نےبھی تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا

محکمہ خصوصی تعلیم نےبھی تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا
کیپشن: Special education school opening
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)محکمہ خصوصی تعلیم نے بھی پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، صوبے کے باقی 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے بھی پانچ فیصد سے کم شرح والے پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیاہے جبکہ باقی 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائےگا،این سی او سی کا آئندہ اجلاس 3 جون کو ہوگا۔

مزید پڑھئے: پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

اجلاس میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولے جانے کا فیصلہ متوقع ہے، جن اضلاع میں تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں وہاں ایس او پیز کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 16 اضلاع میں چار روز پچاس فیصد حاضری کے تحت کھلیں گے، پالیسی کے تحت طلباء کو ہفتہ میں صرف دو روز سکول آنے کی اجازت ہوگی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہونے والے سولہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

مذکورہ اضلاع میں جھنگ، چنیوٹ، بہاولپور، چکوال، حافظ آباد،جہلم، منڈی بہاوالدین، ناروال، ننکانہ صاحب ، ساہیوال، چکوال، پاکپتن، قصور ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer