فردوس عاشق اعوان کی نوازشریف کو بڑی آفر

Firdoos ashiq mediatalk
کیپشن: Firdoos ashiq mediatalk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر خود کو برطانیہ میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو پاکستان  آجائیں، حکومت انہیں سکیورٹی کی مکمل گارنٹی دے گی۔

تفصیلات کےمطابق   گورنر ہاؤس لاہور میں ریسکیو1122 کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمعاون خصوصی برائےاطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ نواز شریف برطانیہ علاج کی غرض سےگئے تھے نہ کہ بیٹوں کے کاروباری دفتر میں مال ٹھکانے لگانے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ وہ بیٹوں کے دفتر میں کیا کر رہے تھے؟ لندن میں ہونے والے واقعے میں حکومت کو مت گھسٹیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم الٹی ہو یاسیدھی یہ صرف صفر جمع صفر ہے۔ شہباز شریف بیرون ملک نہیں جاسکے اس لئے اب یہاں مصروفیت ڈھونڈ رہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی ٹریفک نارمل ہونے کی وجہ سے2023 تک کوئی حادثہ نہیں ہوگا۔  نواز شریف اگر خود کو برطانیہ میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو پاکستان  آجائیں، حکومت انہیں سکیورٹی کی مکمل گارنٹی دے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پورےکرے گی، کوئی سیاسی حادثہ نہیں ہونےجارہا،آئندہ بجٹ میں متوسط طبقےکیلئےبڑاریلیف دیں گے۔