شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو نیا مشورہ دیدیا

Shahid Afridi
کیپشن: Shahid Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لالا کے لقب سے مشہور شاہد خان آفریدی کی جانب سے  وزیر اعظم عمران خان کو نیا مشورہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے ایک نئے انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں اْنہیں   عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا  کہنا تھا کہ جب عمران خان نے  تحریک انصاف  کا آغاز کیا تھا، عوام اْن کی بہت سنتے تھے، اْن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نواز شریف اور زرداری صاحب کو چھوڑ دیں، ڈھائی تین سال سے اْن کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، جہاں جاتے ہیں صرف اْن ہی کی بات کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کو چھوڑ دیں انہوں نے کیا کیا ہے، آپ یہ بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، اللّٰہ نے آپ کو موقع دیا ہے، آپ وہ سب کر کے دکھائیں، جس کے لیے عوام نے آپ کو ووٹ دیا تھا، ہم سب نے آپ کے نظریئے کے لیے 2013ء اور 2018ء میں ووٹ دیا۔

شاہد آفریدی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پرانے پاکستان کو  ٹھیک کر لیں، پتہ نہیں اللہ نے کتنی زندگی دی ہے، نیا پاکستان بھی ہم دکھ لیں گے، اپوزیشن کا بھی پاکستان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer