لاہور میں کورونا وائرس کے 499 نئے مریض سامنے آگئے

لاہور میں کورونا وائرس کے 499 نئے مریض سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) تمام تر اقدامات کے باوجودکورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری،  پنجاب میں 1073 نئے کیس رپورٹ ہونے سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18455 ہو گئی، لاہور میں بھی کورونا وائرس کے 499 نئے مریض سامنے آگئے، شہر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 8777  تک پہنچ گئی، لاہور میں 24گھنٹوں کےدوران موذی وائرس نے مزید 7 افراد کی جان لےلی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق لاہور میں کورونا وائر س سے اب تک 116 اموات ہوچکی ہیں۔پنجاب بھر کےشہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 499 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 310 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک 191910 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے عوام سے گزارش کی ہے کہ خود کومحفوظ رکھنے کیلئے گھروں تک محدودرہیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہرہونے پر فوری کورونا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب حکومتی دعوؤں کے باوجود کوروناوائرس سے نبردآزما ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کو عید پر بھی اعزازیہ نہ مل سکا، کورونا کے علاج پرمامور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یکم اپریل سے اعزازیہ دینے کا اعلان ہوا لیکن تاحال عملدرآمد نہیں کیاگیا۔
کورونا وبا کے دوران مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔حکومت نے صرف ان ڈاکٹرز اور سٹاف ممبران کو اہل قرار دیا جو کورونا وارڈ میں ہفتہ کے دوران کم از کم 84 گھنٹے ڈیوٹی دے چکے ہوں۔

ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا اور ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو اعزازیہ دینے کی استدعا کی تھی۔اس معاملے پر تاحال کوئی مزید پیش رفت نہیں ہوسکی، کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو عید پر بھی اعزازیہ ادا نہیں کیا گیا۔اس وجہ سے کورونا کے مریضوں کے علاج پر مامور ڈاکٹرز اور عملہ شدید مایوسی سے دوچار ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer