انصاف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر

انصاف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نےانصاف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو تنخواہوں کی مد میں7کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نےانصاف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو تیسری ساماہی کا معاوضہ جاری کردیا،تیسری سہ ماہی کے لئے انصاف سکولوں کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں،اساتذہ کو تیسری سہ ماہی کی قسط سے جنوری ،فروری اور مارچ کا معاوضہ ادا کیا جائے گا،معاوضوں کی ادائیگی کے لئے پی ایم آئی یو نے پنجاب کی تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،اس سے قبل انصاف سکولوں کو پہلی اور دوسری سہ ماہی کا معاوضہ ادا کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے کرایے کی 100بلڈنگز میں  انصاف سکول پروگرام شروع کرنےکےلئے 20 کروڑ   91 لاکھ روپے جاری کئے تھے،  مذکورہ سکولوں کا آغاز نئے تعلیمی سال سے کیا گیا۔مگر کچھ ادارے ایسے بھی ہیں جہاں اساتذہ تین تین ماہ سےتنخواہ سے محروم ہیں،لاہور میں انصاف سکول میں پڑھانے والے اساتذہ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی  سے پریشان ہیں جس پر کچھ سکول کو خیر آباد کہہ گئے جس سے انصاف سکول میں پڑھانے والےاساتذہ کم پڑ گئے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور کے 7 انصاف سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کےلئے درخواستیں مانگ لیں۔
 دوسری جانب  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ترقیوں کیلئے ورکنگ پیپرز طلب کرلیے،فیصلے سے لاہور کے 250 سے زائد اساتذہ کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔ مذکورہ کارکردگی رپورٹ  جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ فیصلے سے لاہور کے 250 سے زائد اساتذہ کو ترقیاں ملنے کا امکان ہے۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو سینئرسکول ٹیچر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی ،جبکہ پرائمری سکول ٹیچرز کو ایلمنٹری سکول ٹیچرز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کیلئے 29 مئی کو ڈی پی سی کی جائےگی ۔اسی طرح پرائمری سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کیلئے 30 مئی کو ڈی پی سی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer