وہ محکمہ جس کے ملازمین عید کی چھٹیوں میں بھی کام کریں گے

وہ محکمہ جس کے ملازمین عید کی چھٹیوں میں بھی کام کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس : پی اینڈ ڈی بورڈ اورمحکمہ خزانہ پنجاب میں بجٹ بنانے والےافسران و ملازمین عید الفطرکی چھٹیوں میں بھی کام کریں گے، حکومت کی جانب سےافسرو ں اور  ملازمین کو آگاہ کردیا گیا۔


پنجاب میں بجٹ بنانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،پنجاب حکومت جون میں بجٹ پیش کرنے جارہی ہے،اس سلسلہ میں محکمہ خزانہ پنجاب اور صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کی جانب سے صوبے کے بجٹ پر مکمل ورکنگ جاری ہے، محکمہ خزانہ پنجاب پی اینڈ ڈی بجٹ سےمتعلقہ افسران آج اور ہفتہ کے روز دفتر آئیں گے،عید کے بعد کی چھٹیوں میں افسران اپنےسکیٹل اسٹاف کیساتھ دفتر آئیں گے،حکام کے مطابق بجٹ کی تیاریوں کے حوالے افسران اور اسٹاف دفاتر میں مقررہ اوقات پر موجود رہیں گے۔

 خیال رہے  پنجاب حکومت نے عید الفطر   پر 6 روز کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق  پنجاب میں جمعہ  22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران  تفریحی پارکس اور سینما ہالز بند رکھے جائیں گے۔  پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کو فالو کیا گیا، چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

علاوہ ازیں  پنجاب حکومت نے پولیس اور انتظامیہ کو عید کا خصوصی سکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیدیا،حکومت نے تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور  عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے، پنجاب حکومت جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کرے گی۔

یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیس بھی بڑھتے جارہے ہیں ایسے میں لاک ڈائون بھی جاری ہے،لاک ڈائون میں نرمی بھی کی گئی ہے لیکن سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer