محکمہ توانائی نے بجلی کی بچت کا نیا پلان تیار کرلیا

محکمہ توانائی نے بجلی کی بچت کا نیا پلان تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) محکمہ توانائی پنجاب نے بجلی کی بچت کا نیا پلان تیار کرلیا ہے جس میں پنجاب کے 90 ہزار اداروں میں لگی لائٹس پنکھے پھر سے تبدیل ہوں گے۔

محکمہ توانائی کی جانب سے بنائے گئے پی سی ون کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عالمی بینک 3 ارب 73 کروڑ روپے دے گا اور اس میں سرکاری سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری محکموں، ضلعی حکومتوں کے دفاتراور کارپوریشن سمیت یونین کونسلز اور دیگرتمام ادارے شامل ہوں گے، حکام کے مطابق 2023 تک اس پروگرام کو چلایا جائے گا۔

محکمہ توانائی کےحکام کا کہنا ہےکہ پنجاب کی صوبائی محکموں پر بجلی کے بلوں کے اخراجات بڑھتے جارہے ہیں، جس پر اب بجلی میں اضافے کا سبب بننے والی 10 لاکھ لائٹس، 2 لاکھ 25 ہزار پنکھے تبدیل کردیئے جائیں گے، نئے جدید سسٹم کی انرجی سیونگ لائٹس لگائی جائیں گی، جی سی یونیورسٹی میں بھی 4 ہزار 600 لائٹس اور ایک ہزار 426 پنکھے تبدیل کرکے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا چکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer