سرکاری سکولوں کی قسمت جاگ اٹھی

سرکاری سکولوں کی قسمت جاگ اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نان سیلری بجٹ کی مد میں 26 کروڑ روپے کے فنڈز سرکاری سکولوں کو جاری کردیئے۔   نان سیلری بجٹ کی مد میں فنڈز سکول سربراہان کو 18 مئی کو ہی جاری کردیئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسرکاری سکولوں کیلئے26 کروڑ روپے کے فنڈز بنک میں منتقل کردیئے، ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نان سیلری بجٹ کی مد میں فنڈز سکول سربراہان کو 18 مئی کو ہی جاری کردیئے گئے تھے۔ سی ای اوایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان بنک سے رابطہ کرکے فنڈز وصول کرسکتے ہیں، فنڈز کی عدم فراہمی پر سکول سربراہان ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔   

Shazia Bashir

Content Writer