پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈالر سستا ہوگیا

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈالر سستا ہوگیا

(سٹی 42) ڈالر کی اُڑان تھم گئی، انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر رد و بدل کے 155 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

تمام افواہوں نے دم توڑدیا روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہونا شروع ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے سستا ہوگیا، نئے ریٹ کے مطابق 152 روپے 16 پیسے میں لین دین ہورہا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 153 پر بند ہوا تھا ,اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر ایک سو پچپن روپے کی سطح تک فروخت کیا گیا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کئی دنوں کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈکس 835 پوائنٹس کے اضافے کے بعد33 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر تے ہوئے 34 ہزار 442 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔