نیب نے ایل ڈی اے کرپشن کیس میں ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

نیب نے ایل ڈی اے کرپشن کیس میں ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، کاسا ڈویلپر اور ایل ڈی اے کرپشن کیس کے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ تمام ریکارڈ 23 مئی صبح 10 بجے تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:آشیانہ ہاؤسنگ سکیم: کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار

نیب نے احد خان چیمہ، احمد حسن، منصور احمد،احمد سعود، سعدیہ منصور اور نازیہ اشرف کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تحصیل کینٹ کو اس حوالہ سے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایل آر اے کو کہا گیا ہے کہ تمام ریکارڈ 23 مئی صبح 10 بجے تک فراہم کیا جائے۔