جناح ہسپتال کی پرانی عمارت مسمار کرکے نئی بنانے کا فیصلہ

جناح ہسپتال کی پرانی عمارت مسمار کرکے نئی بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: محکمہ اسپیشلائزاڈ ہیلتھ کیر کا جناح ہسپتال پر ایک اور تجربہ، جناح ہسپتال کی عمارت مسمار کرکے نئی عمارت بنانے کا منصوبہ، جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ ترک کردیا گیا۔ ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے میں جناح ہسپتال کی پرانی عمارت پر ایسسمینٹ رپورٹ کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق 1994 میں تعمیر ہونے والا جناح ہسپتال مسمار کرکے نیا بنایا جائے گا۔ جس کے لیے محکمہ اسپیشلائزاڈ ہیلتھ  اینڈ کو منصوبہ کا نیا پی سی ون اور جگہ نشاہدی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہر میں ڈسپنسریاں خالی،عملہ غائب ہونے سے سینکڑوں مریض دربدر ہو گئے

اس سلسلہ میں صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ میں اجلاس ہوا۔ جس میں منصوبہ پر آئی ڈیپ اتھارٹی کی جانب سے بنائی ایسسمینٹ رپورٹ کو جانچا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کی بجائے 1500 بیڈ پر مشتمل پانچ منزلہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ جس پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ کیر جناح ہسپتال پر ایک اور تجربہ کرے گا۔

اس حوالے سے جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کا منصوبہ ترک کردیا گیا۔ اور ساڑھے اٹھارہ کروڑ میں عمارت  پر بنائی گئی ایسسمینٹ رپورٹ کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کو مریضوں کے لیے بند نہیں کیا جائے گا بلکہ مریضوں کے علاج معالجے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت جناح ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر کرنے پر رضا مند ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ ایجوکیشن کو ہسپتال کی نئی جگہ کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اس سے قبل سات ارب روپے کی لاگت سے جناح ہسپتال کی بحالی کی تعمیرنو کی جانی تھی۔

پڑھنا مت بھولئے: سروسز ہسپتال کیخانب سے پنجاب اسمبلی ارکان کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی گئی

 حکام کا موقف ہے کہ اگر موجودہ عمارت کی ری ویمپنگ کی گئی تومریضوں کو علاج معالج کے لیے دشواری کا سامنا ہوگا۔ مریضوں کے علاج میں خلل کی بجائے اب جناح ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر ہو گی۔ پندرہ سو بیڈ پرُ مشتمل جناح ہسپتال کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ جس میں علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر ہوں گیں۔ ہسپتال کی نئی عمارت کے لیے پچپن کینال کی اراضی درکار ہے۔