سروسز ہسپتال کیخانب سے پنجاب اسمبلی ارکان کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی گئی

سروسز ہسپتال کیخانب سے پنجاب اسمبلی ارکان کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:  پنجاب اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے میں چند روز باقی، سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی ادویات روک دی گئیں۔

سٹی 42 ذرائع  کے مطابق اراکین اسمبلی کو علاج معا لجے کے لیے ڈاکٹر کے نسخہ پر سروسز ہسپتال سے مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ تاہم اسمبلی ذرائع کے مطابق اسمبلی کی مدت کے چند روز باقی رہ جانے کے باعث ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو فراہم کی جانے والی ادویات کو روک دیا گیا ہے ۔

یہ بھی لازمی پرھیں:سرکاری افسران کیلئے بڑی نوید ،عید سے پہلے عیدی مل جائے گی 

 علاوہ ازیں ڈاکٹرز اراکین اسمبلی کو یہ کہہ کر واپس بھجوا رہے ہیں کہ ادویات کی مد میں ملنے والا فنڈز ختم ہو چکا ہے جس کے باعث اراکین اسمبلی کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔