شہریوں نے گرمی سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

شہریوں نے گرمی سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعا مرزا: شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت برقرار، گر می سے بچنے کے لیے شہریوں نے نہر کا رخ کر لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سورج کا پارہ چڑھا تو بادلوں کی چھٹی ہو گئی ۔ شہری گرمی سے نڈھال ہوگئے ۔ ہر کوئی گرمی سے بچنے کے طریقے اختیار کرنے لگا۔ کسی نے ڈالے ڈیرے پارکوں میں تو کوئی نہر پر پہنچ گیا۔ گرمی سے بچنے کے لیےلاہوریوں کی بڑی تعداد نے نہر پر ڈیرے ڈال دیئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:شہر میں ڈسپنسریاں خالی ،ڈاکٹرز رمضان بازاروں میں کام کریں گے 

 علاوہ ازیں بچے، بڑے سبہی نہر میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کو مات دینے لگے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ گرمی اور روزے کی حالت میں نہر کسی نعمت سے کم نہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز تک موسم ایسے ہی گرم او خشک رہنے کی خبر دے دی۔