ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لگژری گاڑیوں کے ہائی اوکٹین فیول پر لیوی بڑھا کر300 روپے فی لیٹر کرنےکا فیصلہ

لگژری گاڑیوں کے ہائی اوکٹین فیول پر لیوی بڑھا کر300 روپے فی لیٹر کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42)وفاقی حکومت کی جانب سے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ویڈیو لنک اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ کی بچت ہوگی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہوگا ، ملک کا میر ترین طبقہ بھی بوجھ اٹھائے گا اور بچت کے پیسے سے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔