ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گل پلازہ میں دوبار اچانک آگ بھڑ ک اُٹھی،فائربریگیڈ اور پولیس کی دوڑیں

گل پلازہ میں دوبار اچانک آگ بھڑ ک اُٹھی،فائربریگیڈ اور پولیس کی دوڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سندھ کےدارالحکومت کراچی میں واقع گل پلازا میں ایک بار پھر اچانک دوبارہ آگ بھڑ ک اُٹھی، آگ بیسمنٹ میں لگی، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دکان کے ملبے سے دھواں اُٹھ رہا تھا، جس کے باعث فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں گل پلازا پہنچ گئیں۔ فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

 پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ نشے کے عادی شخص سے لگی، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے، فائر بریگیڈ حکام نے ابتدا میں بتایا تھا کہ ایک دکان کے ملبے سے دھواں اُٹھ رہا ہے،جس کے باعث فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں گل پلازا پہنچ گئیں۔فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق عمارت پہلے سے سیل تھی، آگ بیسمنٹ میں لگی، ابتدائی طور پر علم نہیں آگ کتنی دکانوں میں لگی ہے، ٹیم اندر جانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 3 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں ادھر ریکسیو حکام کا کہنا تھا کہ 5 فائر ٹینڈر گل پلازا پہنچ گئے ہیں، بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں آگ لگی ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی، نیپا اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر واٹر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر کھڑا کردیا گیا ہے۔  واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر واٹر ٹینکر جائے وقوع پر روانہ کردیئےہیں۔

  کراچی کی مقامی پولیس کے مطابق گل پلازا کے اندر سے نشے کے عادی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر نشے کا عادی شخص چوری کےلیے اندر داخل ہوا تھااور پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ نشے کے عادی شخص سے لگی ہے۔