ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت مکمل، پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگا: محسن نقوی

وزیر اعظم اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت مکمل، پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگا: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کی ہے، فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگا، لیگ کا نیا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔ 

ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے مشاورت جاری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کی ہے، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی ۔  

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے، دنیا کی موجودہ صورت حال برقرار رہنے تک بغیر تماشائیوں کے میچز ہوں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی ہے، میچ سے ہی لیگ کا آغاز ہوگا۔ پی ایس ایل الیون کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ لیگ کا نیا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا، اے کیٹیگری کے کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں آرہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کے ریگولر ملازمین کو کسی فرنچائز کیساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے بورڈ ملازمین کو فرنچائز کیساتھ کام کرنے کی اجازت ہے ۔