ثمرہ فاطمہ: عید الفطر کے دوسرے روز گھروں میں دعوتوں اور عید ملن تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی رہائش گاہ پر ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق تقریب میں سابق ڈائریکٹر شکایت سیل شاہد قادر شیخ سعید اور ملک آصف سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں فیصل غوری، محمد جعفر، شاہ زیب فاروق، اعجاز احمد اور فیصل نصیر شامل تھے۔
اس موقع پر انوار خان، علیم خان، شبیر عثمانی اور محمد رضوان سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں۔
دوسری جانب عید الفطر کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا جس کے باعث پارکس اور دیگر عوامی جگہوں پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ تفریحی مقامات اور گرجا گھروں کی حفاظت مزید بڑھا دی گئی ہے۔