ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے دوسرے روز موسم خوشگوار، بارش ہو گی یا نہیں؟

عید کے دوسرے روز موسم خوشگوار، بارش ہو گی یا نہیں؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: آج  شہر کا موسم مجموعی طور پر معتدل اور خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں بارش کا امکان صرف 5 سے 10 فیصد ہے۔

شہر میں عید کے دوسرے روز موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا،  بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آج درجہ حرارت کم سے کم 16 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم مجموعی طور پر معتدل اور خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں بارش کا امکان نہایت کم، صرف 5 سے 10 فیصد ہے، اس لیے شہریوں کو کسی بڑی موسمی تبدیلی کا سامنا نہیں ہوگا۔

مزید برآں، ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو ہلکی ہوا کی نشاندہی کرتی ہے۔

موسمی ماہرین کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بادلوں اور دھوپ کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

مغربی لہر ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے زیر اثر آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے اور دیہی سندھ کے علاقوں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہرو فیروز اور دادو میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران چند مقامات پر بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں عید کے پہلے روز صبح کے وقت بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔

تیز بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مساجد اور عید گاہ کی طرف جانے والے نمازوں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔