ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا

ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا

 پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

 پولیس نے مقتولہ کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔