ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟

یوٹیوب دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک بھارت میں یوٹیوب دیکھ کر اپنی سرجری خود کرنے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا میں شہری کو مسلسل علاج اور دواؤں کے استعمال اور اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے باوجود پیٹ کے درد میں کمی نہ ہوئی تو اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر اپنا آپریشن خود کرنے کی کوشش کی،راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور سُن کرنے کے انجیکشن خریدے، انہوں نے گھر جا کر اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا تاہم کچھ دیر بعد انجیکشن کا اثر ختم ہوتے ہی شدید تکلیف سے چیخنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق راجا بابو کی چیخ و پکار سن کر گھر والوں کو واقعہ کا علم ہوا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔18 سال قبل راجا بابو کی اپنڈکس کی سرجری ہو چکی ہے تاہم وہ حالیہ دنوں میں دوبارہ پیٹ درد میں مبتلا تھے۔ جب ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ آیا تو انہوں نے خود اپنا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔