محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، تاہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کرم،وزیر ستان ، ڈیرہ ا سما عیل خان، کو ہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم سر گو دھا، فیصل آباد، لاہور، گو جرانوالا، لیہ،بھکرا ، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان، میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم شام/رات کے دوران کو ئٹہ ژوب،چمن،ز یا رت اور پشین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔