ملکی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف

 ملکی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکی معیشت کی ترقی کی موجود وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے. 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے اور ڈیجیٹائیزیشن کے حوالے سے اقدامات پر اجلاس منعقد ہوا. جس میں آئی ٹی شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے بین الاقوامی شہروت یافتہ ماہرین نے شرکت کی اور تجاویز پیش کیں.  

اجلاس کو بتایا گیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے جس میں عام آدمی کی انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری، ای-گورننس، نوجوانوں میں ڈیجیٹل سکلز کی پیشہ ورانہ تربیت اور جدت و اس شعبے میں کاروبار کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترجیحی بنیادوں پر ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی. 

 وزیرِ اعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے. ٹیکنالوجی کے اطلاق سے معیشت کے ہر شعبے میں جدت لے کر آئیں گے.نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں ہم عصر تقاضوں سے ہم آہنگ علم و ہنر کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی. آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے بین الاقوامی ماہرین کی معاونت حاصل کی جائے گی. 

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد جہانزیب، احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطاءاللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، رانا مشہود خان، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.