ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ, 2 جوان شہید، 17 زخمی

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ, 2 جوان شہید، 17 زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( احمد منصور )ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید  جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے  سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوئے، خودکش حملے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے۔

 شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے دو افسران سمیت 8 جوان شہید ہوئے تھے۔

 اس کے علاوہ دہشتگردوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا، دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 2 جوان شہید بھی ہوئے تھے۔